ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گوا میں بی جے پی؛ اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت میں مصروف :وزیر توانائی شیوکمار کا بیان

گوا میں بی جے پی؛ اراکین اسمبلی کی خریدو فروخت میں مصروف :وزیر توانائی شیوکمار کا بیان

Tue, 14 Mar 2017 00:40:44    S.O. News Service

بنگلورو۔13؍مارچ(ایس او  نیوز) ریاستی وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ گوا میں درپردہ طریقوں سے اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوششوں میں لگی بی جے پی کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے گورنر نے جس طرح پندرہ دنوں کی مہلت دی ہے اس سے ثابت ہوتاہے کہ خود گورنر نے بی جے پی کو اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کاموقع مہیا کرایا ہے۔ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اتر پردیش اور اترا کھنڈ کو چھوڑ کر تین ریاستوں میں بی جے پی کی ہار ہوئی ہے، اور کانگریس سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ان میں سے دو ریاستوں منی پور اور گوا میں بی جے پی نے اقتدار حاصل کرنے کیلئے درپردہ طریقہ اپنایا ہے اور گورنروں کے ذریعہ آئین کو پامال کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ گوا کے گورنر ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کام کررہے ہیں ، اسی لئے حکومت کو اعتماد کا ووٹ لینے پندرہ دن کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی ہند اور جنوبی ہند کی سیاست میں بہت بڑا فرق ہے ، اترپردیش کے لوگوں میں ہوسکتاہے کہ اقتدار بدلنے کا رجحان عام رہا ہو، جس کا فائدہ بی جے پی نے بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے، لیکن کرناٹک میں انہی خطوط پر اقتدار حاصل کرنے بی جے پی کا خواب کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا۔


Share: